امبل کے نام خط 18 ستمبر 2019 جامعہ بلوچستان شال شاہ داد شاد لمبے عرصے کے بعد اس خط کے توسط سے تم سے مخاطب ہوں. امید ہے آپ خیریت سے ہونگی اور خوشحال زندگی گزار رہی ہونگی، میری دعا بھی یہی ہے کہ صدا خوش اور مسکراتے ہو۔ میں اپنی طبیعت کے بارے میں کہنا نہیں چاہونگا کیوں کہ تم میرے حالات سے بخوبی واقف ہو۔ تمہیں یاد ہوگا کہ 24 نومبر 2018 کو جب آپ نے مجھے زندگی کا سب سے دردناک اور کٹھن خبر دی تھی جس پر یقین رکھنا میرے لیے موت کے مترادف ہے۔ آپکی اس خبر پر میں نے آپ کو جواب بھی لکھا تھا امید ہے آپ تک پہنچ چکا ہوگا۔ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس پیغام کو لکھنے کے بعد میں سوچنے اور لکھنے کی صلاحیت شاید کھو دوں۔ وہ بات ایک حد تک سچ بھی ثابت ہوگئی کہ اس کے بعد میں شعوری زندگی سے رخصت ہوگیا۔ غم کی شامیں تو ہمیشہ میرے ساتھ ہوتی ہیں چلو آج میں آپکو کچھ نیا سناتا ہوں۔ اس بات کی گواہی نہیں دے سکتا کہ "نئے" کے ساتھ 'پرانے" نہیں ہونگے۔ اُس دن کے بعد سے میں نے اپنا ایک دوست بنایا جو ہروقت میرے ساتھ ہوتا ہے، بھیڑ میں، تنہائی میں، محفل میں، درد میں، خوشی میں ، شعوری و لاشعور...
Posts
Showing posts from September, 2019